منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

کراچی کی ننھی جمناسٹ رانیہ اعظم نے سب کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

جمناسٹک کا شمار دنیا کے قدیم ترین کھیلوں میں ہوتا ہے جس میں مکمل مہارت، لچک اور فٹنس کی ضرورت ہوتی ہے، نیشنل اسٹوڈنٹس گیمز میں کراچی کی ننھی جمناسٹ رانیہ اعظم  نے اپنی بہترین کارکردگی سے سب کو حیران کردیا۔

گزشتہ دنوں اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل اسٹوڈنٹس گیمز کے انڈر الیون کٹیگری میں نیا ٹیلینٹ سامنے آیا جس میں کراچی کی ننھی جمناسٹ رانیہ اعظم بھی شامل تھیں، رانیہ نے ان مقابلوں میں دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا۔

اے ار وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں رانیہ اعظم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جس میں انہوں نے اپنی محنت لگن اور کامیابی سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

اپنی ٹیم کی کپتان ننھی رانیہ نے اپنے معصومانہ انداز میں بتایا کہ مجھے ان میڈلز کے علاوہ انڈر الیون کیٹگری میں بیسٹ جمناسٹ آف پاکستان کا ایوارڈ بھی ملا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں چار سال کی تھی تو اپنی بڑی بہن زارا اعظم کو جمناسٹک کرتا دیکھ کر مجھے بھی شوق پیدا ہوا تو میں نے باقاعدہ کلاسز لینا شروع کردیں اور اب میں نیشنل جمناسٹ بن گئی ہوں۔

رانیہ کا کہنا تھا کہ مجھے برگر اور جنک فوڈز وغیرہ کھانے کا زیادہ شوق نہیں بس کبھی کبھار کھا لیتی ہوں لیکن فروٹس استعمال روزانہ اور باقاعدگی سے کرتی ہوں۔

پیرس اولمپکس: جمناسٹک کی ملکہ کی دماغی مرض سے صحتیابی کے بعد گولڈ میڈل کے ساتھ واپسی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں