ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

لائیو: ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران کی بریفنگ

اشتہار

حیرت انگیز

افواج پاکستان کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کی انٹرنیشنل میڈیا کیساتھ اہم نیوز کانفرنس جاری ہے جس میں پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی شریک ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے عالمی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلگام میں واقعہ ہوتا ہے اور بغیر تحقیقات الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے پہلگام میں واقعہ ہوا اور 10منٹ بعد اس کی ایف آئی آر درج کر لی گئی جس میں پاکستان پر الزام لگایا گیا جبکہ اس کےکوئی ثبوت نہیں، پہلگام میں واقعےکی جگہ سےپولیس اسٹیشن 30منٹ کے فاصلے پر ہے حیران کن ہے10منٹ میں پولیس پہنچی، تحقیقات کر لی اور الزام بھی لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام کا واقعہ 2 بجکر 20منٹ پر ہوا اور 2 بجکر 30 مقدمہ پر ایف آئی آر درج ہو گئی، بھارت کے بغیر ثبوت اقدام سے خطے کی صورتحال خراب ہوئی اب پہلگام واقعے کی حقیقت پر بھارت کےعوام بھی سوال اٹھا رہے ہیں، پہلگام واقعے پر بھارتی حکومت کے دعوؤں پر اسی کے عوام تنقید کر رہےہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مودی حکومت نے بھارتی عوام کی توجہ ہٹانے کےلیے پاکستان پر حملہ کیا، مودی حکومت کے پاس بھارتی عوام کے سوالوں کے جواب نہیں ہیں مودی حکومت کے پاس عوام کو بتانےکےلیے جواب نہیں اس لیےہم پر حملہ کیا، بھارت کے پاس کوئی ثبوت اور جواز نہیں تھا اس لیے جارحیت شروع کر دی، بھارت آج تک پاکستان کےخلاف کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت بےبنیاد الزام پر جارحیت کر رہا ہے جو بند ہونی چاہیے بھارت جھوٹے دعوؤں کی بنیاد پر ملٹری ایکشن کر رہا ہے حکومت پاکستان نےبھارت کو پیشکش کی کہ ثبوت ہیں تو سامنے لائیں حکومت پاکستان نے بھارت کوتحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی، پاکستان نے کہا کوئی تیسرا فریق تحقیقات کر لے لیکن بھارت کو جج بننے کا حق نہیں۔

’’بھارت نے واقعے کی آڑ میں کشمیری مسلمانوں کچلنا شروع کر دیا ہے بھارت پہلگام واقعے کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے بھارت کشمیریوں کو گھر سے اٹھا کر ٹارچر کر کے قتل کر دیتا ہے کشمیریوں کو قتل کر کے بعد میں انہیں دہشت گرد قرار دے دیتا ہے‘‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں