اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اسلام آباد یونائیٹیڈ نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ:‌اسلام آباد یونائیٹیڈ نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی،

پاکستان سپر لیگ کراچی کنگزاوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹیڈ کو 129 رنز کا ہدف دیا تھا

پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹیڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پی ایس ایل میں تیسری کامیابی ہے۔ مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ وننگ ٹریک پر آگئی۔

مصباح الحق نے ٹاس جیتااورپھرمیچ بھی۔ شاہ زیب حسن اورجیمزونس کی اوپنگ جوڑی بھی کراچی کنگزکا دھواں دھارآغازدینے میں ناکام رہی۔

عمادوسیم کو ون ڈاؤن پرترقی ملی، لیکن وہ کھاتہ نہ کھول سکے۔ روی بوپارااورمشفیق الرحیم نے ذمہ دارنہ لیکن سست بیٹنگ کی۔

کراچی کنگزمقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پرایک سو اٹھائیس رنزہی بناسکی۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگزکے بولروں نےابتدائی بلے بازوں کو ہلنے نہ دیا۔

سہیل خان نےدواورعامرنےایک وکٹ لے کرجیت کی امید دلوائی, لیکن مصباح الحق اورخالد لطیف کی شراکت نے میچ کارخ اسلام آباد کی جانب موڑدیا۔

آصف علی نے سترہ گیندوں پراکتیس رنزکی اننگزکھیل کراسلام آباد کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میچ پانچ وکٹ سے جیت کر پوائنٹس ٹیبل پرتیسرے نمبرپرآگئی۔


براہ راست اپڈیٹ


  اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز


مجموعی اسکور :18.5 اوور۔  131/5

انیسواں اوور : سیکنڈ لاسٹ اوور میں دو زبردست چھکے، اسکور 131 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ہے

اس طرح  اسلام آباد یونائیٹیڈ نے کراچی کنگز کو انیسویں اوور میں ہی پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

اٹھارہواں اوور : پندرہ رنز کا شاندار اضافہ اسکور 118 رنز 5وکٹوں کے نقصان پر

 پانچویں وکٹ : مصباح الحق اڑتیس رنز بنا کر روی بوپارہ کی بال پر جیمس ونس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

سترہواں اوور : چھ رنز کے اضافے سے اسکور 103 پر پہنچ گیا ، چار کھلاڑی آؤٹ

سولہواں اوور : آٹھ رنز کے اضافے سے اسکور 97 چار وکٹوں کے نقصان پر

پندرہوں اوور : چھ رنز کا اضافے سے اسکور 89 رنز چار کھلاڑی آؤٹ

چودہواں اوور : اسکور میں چھ رنز کا اضافہ، چار وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز

چوتھی وکٹ : خالد لطیف تینتیس رنز بنا کر اسامہ میر کی بال پر مشفق الرحیم کے ہاتھوں اسٹیمپ آؤٹ ہوگئے

تیرہواں اوور : صرف تین رنز کا اضافہ، اسکور 77 ہوگیا

بارہواں اوور : لیک بائے کے ایک رن کے ساتھ اسکور میں تین رنز کا اضافہ،اسکور 74 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر

گیارہواں اوور : چھ رنز کے اضافے سے اسکور 71 رنز تین کھلاڑی آؤٹ

دسواں اوور : صرف چار رنز کا اضافہ سے اسکور 65 تین وکٹوں کے نقصان پر

نواں اوور : 8 رنز کے اضافے سے اسکور 61 رنز ایک چھکا بھی شامل ہے ،

آٹھواں اوور : گیارہ رنز جس میں دو چوکے بھی شامل ہیں، اسکور 53 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ

ساتواں اوور : دس رنز کا شاندار اضافہ اسکور 42 ہوگیا

چھٹا اوور : نو رنز کے اضافے سے اسکور 32 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر

پانچواں اوور : کوئی رن نہ بن سکا ،، میڈن اوور ہونے کے باعث اسکور 23 رنز تین کھلاڑی آؤٹ

چوتھا اوور : اسکور میں چار رنز کا اضافے سے 23 رنز تین کھلاڑی آؤٹ

تیسری وکٹ : براڈ ہیڈن صرف چار رن بنا کر سہیل خان کی بال پر شکیب الحسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے

تیسرا اوور : چھ رنز کے اضافے سے اسکور 19 رنز دو کھلاڑیوں کے نقصان پر

دوسرا اوور : چار رنز کے اضافے سے اسکور 13 ہوگیا ایک وکٹ کے نقصان پر

دوسری وکٹ : آندرے رسل چودہ رنز بنا کر محمد عامر کی بال پر ہٹ وکٹ ہوگئے

پہلی وکٹ : شرجیل خان صرف ایک رن بنا کر سہیل خان کی بال پر شاہزیب حسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے

پہلا اوور : اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز شرجیل خان اور آندرے رسل نے کھیل کا آغاز کر دیا،میچ کے پہلے اوور میں بغیر کسی نقصان کے نو رنز بنے ہیں،


کراچی کنگز اننگز


مجموعی اسکور : 20 اوور۔  128/5

 

انیسواں اوور : سات رنز کے اضافے سے اسکور 120 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر۔

اٹھارہواں اوور : پانچ رنز کے اضافے سے اسکور 113 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر

پانچویں وکٹ : روی بھوپارا 45 رنز بنا کر اظہر محمود کی گیند پر آؤٹ ہوگئے

سترہواں اوور : نو رنز کے اضافے سے اسکور 108 ہوگیا، 4 کھلاڑی آؤٹ

چوتھی وکٹ: کراچی کنگز کے کھلاڑی مشفیق الرحیم 33 رنز بنا کر ریسول کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

سولہواں اوور : گیارہ رنز کے اضافے سے اسکور 99 رنز چار وکٹوں کے نقصان پر

پندرہواں اوور : اسکور میں سات رنز کا اضافہ ، 88 رنز تین کھلاڑی آؤٹ

چودہواں اوور : اس اوور میں دو رنز بن سکے، اسکور 81 تین کھلاڑی آؤٹ

تیرہواں اوور : آٹھ رنز کے اضافے سے اسکور 79 تین وکٹوں کے نقصان پر ۔

بارہواں اوور : ایک بار پھر 12 رنز کا اضافہ ، اسکور71 دو وکٹوں کے نقصان پر ۔

گیارہواں اوور : کراچی کنگز کے اسکور میں چھ رنز کا اضافہ، 59 رنز تین کھلاڑیوں کے نقصان پر

دسواں اوور :  6 رنز کے اضافے سے کراچی کنگز کا اسکور 53 ہوگیا، تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر ۔

نواں اوور :محمد سمی کی بال پر شاہ زیب حسن ستائیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ، اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز ہوگیا۔

آٹھواں اوور : گیارہ رنز کے اضافے سے اسکور 46 ہوگیا،

ساتواں اوور : اسکور میں تین رنز کا اضافہ ہوا، دو کھلاڑی کے نقصان پر  اسکور 35 رنز ہوگیا۔

چھٹا اوور : اسکور میں 6 رنز کے اضافے سے 32 ہوگیا، اور کراچی کنگز کے دو کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

پانچواں اوور : 12 رنز کے اضافے سے اسکور دو کھلاڑی کے نقصان پر  26 ہوگیا، جس میں دو چوکے بھی شامل ہے۔

چوتھا اوور : 1 رنز کے اضافے سے اسکور چودہ ہوگیا ہوگیا دو کھلاڑی کے نقصان پر

تیسرا اوور: اسکور میں نو رنز کا اضافہ ہوا ہے ، کراچی کنگز کادو کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور تیرہ ہوگیا۔

دوسرا اوور : اسکور میں 1 رنز کا اضافہ ہوا، چار رنز پر کوئی دو کھلاڑی آؤٹ۔

دوسری وکٹ: کراچی کنگز کے عماد وسیم بغیر کوئی رنز بنا ئے عمران خالد کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

پہلی وکٹ: کراچی کنگز کے اوپنر جے ایم ونس 2 رنز بنا کر عمران خالد کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

پہلا اوور  : کراچی کنگز کے اوپنرز جے ایم ونس اور شاہ زیب حسن نے کھیل کا آغاز کیا، کراچی کنگز نے بغیر کسی نقصان کے 3 رنز بنا لئے۔

 


ٹاس


پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹیڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ

 


ٹیم


 

 

 

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں