جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

بنگلہ دیش نے پاکستان کو 5 وکٹوں دیدی، پاکستان ایشا کپ 2016 سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ: ایشیا کپ 2016 کے اہم میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ 2016 کے اہم میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، پاکستان ایشا کپ سے باہر ہوگیا۔

شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 129رنز بنائے ۔

- Advertisement -

بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جبکہ محمود اللہ 24 اور مشرفی مرتضی 12 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔

ہدف کے تعاقب میں تمیم اقبال دوسرے ہی اوور میں 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔سری لنکا کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے صابر رحمان  کو شاہد آفریدی نے 14 رنز پر کلین بولڈ کر دیا۔48 رنز بنانے والے سومیا سرکار  کو محمد عامر نے آوٹ کیا۔مشفیق الرحیم  نے 12 اور شکیب الحسن نے 8 رنز سکور کیے ۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 2 جبکہ شاہد آفریدی ،محمد عرفان اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی جانب سے خرم منظور اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا، گزشتہ میچوں کی طرح پاکستان کا ٹاپ آرڈر اس بار بھی اسکور کرنے میں ناکام رہا اور 18 رنز پر قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، منظور 7 گیندوں پر ایک، شرجیل خان 10، محمد حفیظ 11 گیندوں پر 2  اور عمراکمل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سرفراز احمد اور شعیب ملک نے پانچویں وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو مستحکم اسکور فراہم کیا، ملک 41 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد شاہد آفریدی بیٹنگ کے لیے آئے اور اسکور بورڈ کو زحمت دیے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے عرفات سنی نے 2 ، تسکین احمد، امین حسین اور مشرفی مرتفیٰ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 


براہ راست اپڈیٹ


 


بنگلا دیش اننگز


 

اوور نمبر 20 بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف حاصل کرلیا ( بالر انور علی )

اوور نمبر 19 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے  15 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  127/5 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی )

اوور نمبر 18 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 8 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  112/5 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر )

پانچویں وکٹ: بنگلادیش کے کھلاڑی شکیب الحسن 8 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

اوور نمبر 17 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے  9 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  104/4 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان )

اوور نمبر 16 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے  5 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  95/4 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی )

اوور نمبر 15 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 3 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  90/4 ہوگیا۔ ( بالر شعیب ملک )

چوتھی وکٹ: بنگلادیش کے کھلاڑی مشفیق الرحیم 12 رنز بناکر شعیب ملک کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

اوور نمبر 14 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 5 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  87/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر )

تیسری وکٹ: بنگلادیش کے کھلاڑی صومیا سرکار 48 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

اوور نمبر 13 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے  4 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  82/2 ہوگیا۔ ( بالر شاہد آفریدی )

اوور نمبر 12 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے  5 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  78/2 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی )

اوور نمبر 11 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے  8 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  73/2 ہوگیا۔ ( بالر شاہد آفریدی )

اوور نمبر 10 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے 15 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  65/2 ہوگیا۔ ( بالر انور علی )

اوور نمبر 09 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 4 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  50/2 ہوگیا۔ ( بالر شاہد آفریدی )

دوسری وکٹ: بنگلادیش کے کھلاڑی شبیر الرحمان 14 رنز بناکر شاہد آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

اوور نمبر 08 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے 6 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  46/1 ہوگیا۔ ( بالر انور علی )

اوور نمبر 07 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے 6 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  40/1 ہوگیا۔ ( بالر شاہد آفریدی )

اوور نمبر 06 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے 4 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  34/1 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان )

اوور نمبر 05 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے 6 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  30/1 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی )

اوور نمبر 04 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے 2 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  24/1 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان )

اوور نمبر 03 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے 5 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  22/1 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر )

اوور نمبر 02 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 11 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  17/1 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان )

پہلی وکٹ: بنگلادیش کے کھلاڑی تمیم اقبال 7 رنز بناکر محمد عرفان کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

اوور نمبر 01 ہدف کے تعقب میں بنگلادیش نے 8 رنز بنائے ، بنگلادیش کا مجموعی اسکور  8/0 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر )

 


پاکستان اننگز


اوور نمبر 20  پاکستان نے اس اوور کے اختتام پر 12  رنز بنائے ، پاکستان کا کُل مجموعی اسکور  129/6 ہوگیا۔

اوور نمبر 19  پاکستان نے اس اوور کے اختتام پر 12  رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  117/6 ہوگیا۔

اوور نمبر 18  پاکستان نے اس اوور کے اختتام پر 1 کھلاڑی کے نقصان پر 4  رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  105/6 ہوگیا۔

چھٹی وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی  شاہد آفریدی  بغیر کوئی رنز بنا کر   العمین حسین  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

اوور نمبر 17  پاکستان نے اس اوور کے اختتام پر 1 کھلاڑی کے نقصان پر 10  رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  101/5 ہوگیا۔

پانچویں وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی  شعیب ملک 41  رنز بنا کر  عرافت سنی  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

اوور نمبر 16  پاکستان نے اس اوور کے اختتام پر 12  رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  91/4 ہوگیا۔

اوور نمبر 15  پاکستان نے اس اوور کے اختتام پر 14  رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  79/4 ہوگیا۔

اوور نمبر 14  پاکستان نے اس اوور کے اختتام پر 11  رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  65/4 ہوگیا۔

اوور نمبر 13  پاکستان نے اس اوور کے اختتام پر 8  رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  54/4 ہوگیا۔

اوور نمبر 12  پاکستان نے اس اوور کے اختتام پر 6  رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  64/4 ہوگیا۔

اوور نمبر 11  پاکستان نے اس اوور کے اختتام پر 6  رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  40/4 ہوگیا۔

اوور نمبر 10  پاکستان نے اس اوور کے اختتام پر 5  رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  34/4 ہوگیا۔

اوور نمبر 09  پاکستان نے اوورز میں 1 کھلاڑی کے نقصان پر 1 رن بنایا ، پاکستان کا مجموعی اسکور 29/4 ہوگیا۔

چوتھی وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی  عمر اکمل 4  رنز بنا کر  تسکین احمد  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

اوور نمبر 08  پاکستان نے اس اوور کے اختتام پر 3 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  28/3 ہوگیا۔

اوور نمبر 07  پاکستان نے اس اوور کے اختتام پر 5 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  25/3 ہوگیا۔

اوور نمبر 06  پاکستان نے اس اوور کے اختتام پر 2 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  20/3 ہوگیا۔

اوور نمبر 05 : اسکور میں صرف دو رنز کا اضافہ، پاکستان کا مجموعی اسکور  18/3 ہوگیا۔

تیسری وکٹ :محمد حفیظ مشرفی مرتضٰی کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے

دوسری وکٹ : شرجیل خان 10 رنز بنا کر عرفات سنی کی بال پر آؤٹ ہوگئے،

اوور نمبر 04 : اسکور میں آٹھ رنز کا اضافہ، مجموعی اسکور  16/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 03  پاکستان نے اس اوور میں کوئی  رن نہیں بنایا بنایا ، پاکستان کا مجموعی اسکور  8/1 ہوگیا۔

اوور نمبر 02  پاکستان نے اوورز کے اختتام پر 7 رن بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور 1 کھلاڑی کے نقصان پر 8/1 ہوگیا۔

پہلی وکٹ: پاکستان کے اوپنر  خرم منظور 1  رنز بنا کر  العمین حسین  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

اوور نمبر 01  پاکستان نے پہلے اوورز کے اختتام پر صرف 1 رن بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  1/0 ہوگیا۔

 


       ٹاس


ایشیا کپ 2016 کے اہم میچ میں پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہے۔

قومی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آج کا میچ بہت اہم ہے اور وکٹ پہلے سے بہتر لگ رہی ہے اس لیے بورڈ پر بڑا ٹو ٹل سجانے کی کوشش کریں گے ۔قومی ٹیم میں لیفٹ آرم سپنرمحمد نواز کی جگہ انور علی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔

 


ٹیم


پاکستانی سکواڈ کپتان شاہد آفریدی سمیت محمد حفیظ،شرجیل خان، خرم منظور، شعیب ملک، سرفراز احمد، عمر اکمل، محمد عامر، محمد عرفان، انور علی اور محمد سمیع شامل ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیس کے کپتان مشرافی مرتضیٰ سمیت تمیم اقبال ، صومیا سرکار، محمد متھون ، شبیر رحمان ، مشفیق الرحیم ، شکیب الحسن ، محمداللہ، العمین حسین ، عرافت سنی اور رسکین احمد شامل ہے۔

 

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں