ہفتہ, نومبر 30, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس: فل کورٹ کارروائی براہ راست نشر ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس میں فل کورٹ کی کارروائی براہ راست نشر ہونے کا امکان ہے ، جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا، جس میں عدالت عظمیٰ کے تمام ججز موجود تھے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس میں فل کورٹ کی کارروائی براہ راست دکھانے سے متعلق فیصلہ ہوگا ، کارروائی براہ راست دکھانے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

- Advertisement -

پی ٹی وی کو انتظامات مکمل کرنے ہدایات کردی گئیں ہیں ، تیکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے پی ٹی وی کے وفد نے سپریم کورٹ کا دورہ بھی کیا تھا۔

کورٹ میٹنگ کے بعد چیف جسٹس کی سربراہی میں پریکٹس اینڈپروسیجرکیس کی فل کورٹ سماعت ہوگی۔

یاد رہے سابق چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجربینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس میں حکم امتناع دیا تھا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کئی ماہ سے یہ مؤقف اختیار کر رکھا تھا کہ جب تک پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کا فیصلہ نہیں ہوتا وہ کسی بینچ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے اس بات کا اظہار خصوصی عدالتوں کے قیام سے متعلق کیس کے بینچ سے علیحدہ ہوتے وقت بھی کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں