جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ڈاکٹرشاہد مسعود کے پروگرام سے متعلق فیصلہ کل سنائےجانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اے آر وائی نیوز کے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، مذکورہ فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اے آر وائی نیوز کے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام لائیو ودھ شاہد مسعود کے معطلی کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔

پیمرا کی جانب سے ڈی جی لائسنس اور علی شاہ گیلانی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر اے آروائی نیوز کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا ذکرتک نہیں کیا، پیمرا دل بڑا کرے اور ہر خاص و عوام کا ایک نظر سے دیکھے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا ذکرتک نہیں کیا، پیمرا کو کس نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے جو بات کی وہ چیف جسٹس سے متعلق تھی۔

شاہ خاور کہنا تھا کہ کونسل آف کمپلین کے پاس پروگرام بند کرنے کا اختیار ہی نہیں، کونسل آف کمپلین نے ڈاکٹر شاہد کاپروگرام بند کرکے پیمرا آرڈیننس کی خلاف ورزی کی ہے۔

وکیل اے آروائی شاہ خاور کہنا تھا کہ ان ہی دنوں میں یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور مقتول سلمان تاثیر کا بیٹا شہباز تاثیر بھی بازیاب ہوا تھا۔

مزید پڑھیں : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام پر پابندی غیر قانونی قرار دے دی

شاہ خاور نے کہا کہ ایک ہی دن کونسل کا اجلاس اور پیمرا اتھارٹی کا اجلاس کیسے ہوگیا، انہوں نے کہا کہ پیمرا نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو صفائی کا موقع بھی فراہم نہیں کیا۔

عدالت نے دونوں وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ فیصلہ کل سنائے جانے کاامکان ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں