چیمپئنز لیگ کا فائنل معروف انگلش کلب لیورپول اور مشہور زمانہ اسپینش کلب ریال میڈرڈ کے مابین ہوگا، کرسٹیانو رونالڈ اور محمد صلاح میں گولز کرنے کا مقابلہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز لیگ کے بڑے مقابلے میں بڑی ٹیمیں ٹکرائیں گی، سیمی فائنل روما سے شکست کے باوجود لیورپول نے گیارہ سال بعد فائنل میں جگہ بنالی، اب ٹائٹل کی جنگ ریال میڈرڈ سے ہوگی.
بارسلونا کو ایک حیران کن مقابلے میں شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والا اطالوی کلب روما عمدہ پرفارمینس کے باوجود فائنل تک کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا.
سیمی فائنل میں روما نے شان دار پرفارمینس کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیورپول کو چار دو سے شکست دی، مگر ایگریگیٹ کی بنیاد پر انگلش کلب نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا. یاد رہے کہ لیگ میچ میں انگلش کلب نے اطالوی حریف کو پانچ کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی تھی.
سیمی فائنل میں لیورپول نے پہلے گول اسکور کر کے برتری حاصل کی، مگر اگلے ہاف میں پے در پے گول کرکے روما نے لیورپول کو آؤٹ کلاس کردیا، اطالوی کلب چار گول داغے، مگر ایگریگیٹ پر سات چھ سے فیصلہ لیورپول کے حق میں ہوا.
لیورپول کی فائنل تک رسائی نے انگلش ٹیم کے مداحوں کو خوشی سے سرشار کر دیا. چیمپئن کا فیصلہ 26 مئی کو لیورپول اور ریال میڈرڈ کے درمیان کیو میں ہوگا۔
یاد رہے کہ ریال میڈرڈ کو عہد حاضر کے ممتاز فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی خدمات حاصل ہیں، دوسرے طرف لیورپول کے پاس محمد صلاح جیسا باصلاحیت کھلاڑی ہے، جسے مداح مصری بادشاہ کہہ کر پکارتے ہیں۔
یاد رہے کہ محمد صلاح کو چند روز قبل سال کے بہترین انگلش کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا، مصر کو 28 سال بعد ورلڈ کپ میں پہنچانے والے محمد صلاح کو مغرب میں اسلام کا نیا چہرہ تصور کیا جاتا ہے۔
ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مسلمان فٹ بالر کی مقبولیت نے اسرائیلی وزیر دفاع کے تعصب کو شکست دے دی
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔