جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

محمد صلاح کی ٹیم لیور پول نے بڑی فتح اپنے نام کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول: ممتاز فٹ بالر محمد صلاح کے کلب لیور پول نے چیلسی کو شکست دے کر چوتھی بار سپرکپ فٹ بال کا ٹائٹل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم لیور پول نے سپر کلب فٹ بال ٹائٹل اپنے نام کر لیا. فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا.

استنبول میں ہونے والے اس میچ میں کانٹے دار مقابلہ ہوا، جس نے شائقین کی دھڑکنیں تیز کر دیں.

میچ کی ریفری اسٹیفنی فرپارٹ

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے، پہلے ہاف میں چیلسی کو ایک گول کی برتری حاصل رہی۔

دوسرے ہاف میں لیور پول فارم میں دکھائی دی. آغاز میں لیورپول کے اسٹرائیکر مانے نے حساب برابر کر دیا.

پچانوے منٹ میں مانے ہی نے دوسرا گول اسکور کیا، مگر یہ برتری زیادہ دیر قائم نہیں رہی. چھ منٹ بعد چیلسی نے مقابلہ برابرکردیا۔

بعد کے میچ میں کئی سنسنی خیز لمحات آئے، مگر کوئی ٹیم گول اسکور نہیں کرسکی.

میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پینالٹیز کا سہارا لیا گیا ابتدائی پینالٹیز پر دونوں جانب سے گول ہوئے، مگر بعد میں حالات بدلنے لگے. لیورپول کے گول کیپر ایڈریان آخری پینالٹی روک کر ہیرو بن گئے۔ میچ کے بعد لیور پول کے مداحوں نے شان دار جشن منایا.

اس میچ کی اہم بات ایک خاتوان کا مرکزی ریفری کے فرائض انجام دینا تھا. اس بڑے مقابلے میں اسٹیفنی فرپارٹ ایکشن میں نظر آئیں، جنھوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں