جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مددگار لونگ جان لیوا بھی ہوسکتی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

لونگ عموماً کھانوں میں ذائقے اور خوشبوں کیلئے استعمال کی جاتی ہے جبکہ لونگ کا قہوہ بھی بڑے شوق سے پیا جاتا ہے لیکن لونگ کا حد سے زیادہ استعمال جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے اس چھوٹی سی شے لونگ سے متعلق متعدد نقصانات و فوائد دریافت کیے ہیں، جو ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں تاکہ ہمارے قارئین اپنی زندگیوں کو ہر لحاظ سے محفوظ بناسکیں۔

لونگ کے نقصانات و فوائد

- Advertisement -

لونگ کا تیل آنکھوں، سانس کی نالی اور جلد میں سوزش کا پیدا کرسکتا ہے اور اگر اسے غلطی سے پی لیا تو یہ آپ کی جان بھی لے سکتا ہے۔

دوسری جانب لونگ کے متعدد فوائد بھی ہیں جس میں ایک یہ ہے کہ لونگ موٹاپا دور کرنے اور ذیابیطس(شوگر) کو دور کرنے میں بھی کار آمد ثابت ہوسکتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے لونگ کے نقصانات و فوائد جانچنے کےلیے چوہوں پر تحقیق کی گئی تھی، جس کے نتائج سے ثابت ہوا کہ لونگ میں موجود کمیکلز بدن میں موجود چربی کو زائل کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں