اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ آج ٹرانس جینڈر قانون میں کیا گیا وعدہ پورا ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ٹرانس جینڈر قانون میں کیا گیا وعدہ پورا ہو رہا ہے، خواجہ سراؤں میں صحت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ صحت کارڈ کی تقریب آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، پی ٹی آئی حکومت نے 2018 میں پمزمیں ٹرانس جینڈر وارڈ بنایا تھا۔
Living up to our commitment under the Transgender Law & mainstreaming of all citizens, the Health Ministry will be distributing Sehat Health Cards to Transgenders today at a special ceremony to inaugurate the prog at PM House. Transgender ward was estab in PIMS by PTI govt 2018
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) December 30, 2019
خواجہ سراؤں کی صحت سے متعلق پی ٹی آئی حکومت کا بڑا قدم
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج خواجہ سراؤں میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے، اس سلسلے میں وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، دیگر شہروں میں بھی خواجہ سراؤں کو صحت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔