بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

لز ٹرس کی ملکہ برطانیہ سے ملاقات، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیر اعظم بن گئیں۔ اسکاٹ لینڈ میں ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم سے ملاقات کے بعد لز ٹرس نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھال لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ نے لز ٹرس کو باضابطہ طور پر حکومت بنانے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا اور ایلزبتھ دوم کے ہاتھ پر بوسہ دیا۔

پارٹی گیٹ اسکینڈل سامنے آنے پر سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے 7 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ٹوری اراکین پارلیمنٹ کے ووٹنگ کے مختلف مراحل کے بعد لز ٹرس نے بھاری نژاد رشی سونک کو شکست دی تھی۔ انہوں نے کُل 10 امیدواروں کو پیچھے چھوڑا۔

وہ بورس جانسن کے دورِ حکومت میں سیکریٹری خارجہ کے فرائض انجام دے چکی ہیں جبکہ 2010 سے پارلیمنٹ کی ممبر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں