تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

قدیم جانور موجودہ چھپکلیوں اور سانپوں کا اصلی باپ قرار! نیا انکشاف

دنیا میں 23کروڑ دس لاکھ سال قبل پایا جانے والا چھپکلی نما جانور موجودہ زمانے کی چھپکلیوں اور سانپوں کا ارتقائی جدِامجد یعنی "اصل باپ” بھی تھا۔

مطلب یہ کہ ‘‘ٹیٹالورا الکوبیری’’ کہلانے والے اسی جانور کی بعد والی نسلیں بتدریج ارتقاء پذیر ہو کر سانپوں اور چھپکلیوں کی شکل اختیار کرگئیں۔ یہ تحقیق امریکا اور ارجنٹینا کے ماہرین نے مشترکہ طور پر کی ہے۔

مطلب یہ کہ "ٹیٹالورا الکوبیری” (ٹیٹالورا الکوبیری) کہلانے والے اسی جانور کی بعد والی نسلیں بتدریج ارتقاء پذیر ہوکر سانپوں اور چھپکلیوں کی شکل اختیار کرگئیں۔

تحقیق کے مطابق آج یہ ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں (فقاریوں) کا سب سے بڑا گروہ بھی ہے جس میں چھپکلیوں، سانپوں اور سیکڑوں جل تھلیوں سمیت 11 ہزار سے زیادہ انواع شامل ہیں۔

اس گروہ کا نام "لیپیڈوسارس” (لیپڈوسارز) رکھا گیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا ارتقاء آج سے 26 کروڑ سال پہلے شروع ہوا تھا لیکن قدیم لیپیڈوسارس کے رکازات خاصے نامکمل اور منتشر حالت میں ہیں جس کی وجہ سے ان کا ارتقاء ایک معما بنا ہوا تھا۔

ٹیٹالورا الکوبیری کا رکاز ایک کھوپڑی پر مشتمل ہے جو خاصی مکمل اور محفوظ بھی ہے۔ اس کی جسامت صرف 30 ملی میٹر کے لگ بھگ ہے۔

ظاہری اعتبار سے یہ کھوپڑی نیوزی لینڈ میں پائی جانے والی چھپکلی کی ایک خاص قسم "تواتارا” سے مماثلت رکھتی ہے۔ سائنسدانوں نے جب سی ٹی ایکسرے اسکین سے اس کا تفصیلی معائنہ کیا تو کچھ ایسے خدوخال سامنے آئے جو اس سے پہلے لیپیڈوسارس گروہ کے کسی رکاز یا موجودہ جانور میں نہیں دیکھے گئے تھے۔

ایک محتاط تجزیے سے  یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ لیپیڈو سارس سے تعلق رکھنے والی ایک معدوم نوع (اقسام ) سے تعلق رکھتا ہے جو اس سے پہلے دریافت نہیں ہوئی تھی۔

اس کے نام کا پہلا حصہ یعنی ’’ٹیٹالورا‘‘ جنوبی امریکا میں دو قبائلی زبانوں کے الفاظ ملا کر بنایا گیا ہے ’’ٹیٹا‘‘ بمعنی باپ اور ’’لورا‘‘ بمعنی چھپکلی یعنی یہ جانور ’’چھپکلیوں کا باپ‘‘ تھا، ٹیٹالورا کی دریافت سے ہوّاموں (ریپٹائلز) کے ارتقاء سے متعلق جاننے میں بہت مدد ملنے کی امید ہے۔

Comments

- Advertisement -