جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اے آ ر وائی نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر سے ایل این جی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے۔

سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سوئی ناردرن پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں