آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم دسمبر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں 10.11 فیص تک اضافہ کر دیا۔
اوگرا نے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.32 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.81 ڈالر اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اعلان دسمبر کے لیے کیا ہے۔ نومبر میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13 ڈالر 49 تھی جبکہ سوئی سدرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 14 ڈالر 3 سینٹ تھی۔