تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ڈاکٹرعبدالستارایدھی کا سوئم، ایدھی ہوم کی بجلی بند

کراچی: سماجی رہنماء ڈاکٹر عبدالستارایدھی کے سوئم کے موقع پربھی ایدھی ہوم اوراطراف کے علاقے میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے بلکہ دورانیے میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

آج ملک کے سب سے عظیم سماجی رہنماء عبدالستارایدھی کا سوئم کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع میمن مسجد میں جاری ہےاوراس موقع پر ملک کی اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کے الیکٹرک انتظامیہ نے اس موقع پر بھی خادمِ انسانیت کے علاقے کو نہ بخشا، نہ صرف یہ کہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے بلکہ دورانیے میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

گزشتہ دو گھنٹے سے ایدھی ہوم اورمیٹھادر کی بجلی بند ہے جس سے تعزیت کے لیے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ایدھی فاؤنڈیشن انتظامیہ کی جانب سے جنریٹر کا انتظام کیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہرایک گھنٹے بعد دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول کی بات ہے تاہم آج اس کا دورانیہ بڑھادیا گیا ہے اور دو گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بجلی کی سپلائی شروع نہیں ہوئی ہے۔

تعزیت کے لیے آنے والوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے علاقے کو اس وقت تک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردے جب تک تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -