بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

لوڈشیڈنگ، ظالمانہ بجٹ کیخلاف مزاحمتی تحریک کا آغاز کردیا، حافظ نعیم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ، ظالمانہ بجٹ کیخلاف ملک گیراحتجاج سے مزاحمتی تحریک کا آغاز کردیا ہے۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے پُرامن مزاحمتی تحریک کیلئے قومی ایجنڈا تشکیل دیا ہے، ہماری جماعت آزادی اظہار رائے کی قائل ہے، جماعت اسلامی کا اتحاد 25 کروڑ عوام کے ساتھ ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ اب عوامی ایشوز پر بھرپور تحریک چلے گی، جماعت اسلامی 28 جون کو بجلی تقسیم کار کمپنیز کے دفاتر کے باہر احتجاج کریگی، مسائل کے حل کیلئے حکومت کو ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نئے آپریشن عزم استحکام پاکستان کے حق میں نہیں، آپریشن عوام اور اداروں کے درمیان دوریاں پیدا کرتا ہے، 2001 سے شروع ہونیوالی دہشت گردی کیخلاف جنگ نے ہمارا بہت نقصان کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ جنگ ہماری معیشت کا 200 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان کرچکی ہے، یہ اندھی لڑائی ہم کب تک لڑیں گے؟ اس اہم ترین معاملے پر سب کو بیٹھنا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور چائنا مل کر خطے میں امن قائم کرسکتے ہیں، ان ہی خطوط پر آگے بڑھنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ قبائل، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کب تک اس آگ میں جلیں گے؟ افغانستان سے بامعنی مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہیں، افغان سرزمین کسی صورت دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ الیکشن میں ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو نوازا گیا، مسلم لیگ ن کی پارٹی ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں، کراچی کی سیٹ اس لیے چھوڑی کہ جھوٹ پر اسمبلی نہیں جاسکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں