منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

نیپرا نے حکومتی دعووں کا پول کھول دیا، 2018 میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیپرا نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی، نپیرا کا کہنا ہے کہ حکومتی وعدوں کے برخلاف اس سال بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوسکتی ،2018 میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نےاسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2016 جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ترسیل اور تقسیم کے خراب نظام کے باعث آئندہ سال بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوگی ،2017 میں بجلی کا شارٹ فال 3ہزار 710میگاواٹ اور 2018میں 500میگاواٹ رہے گا، تاہم 2019میں ملک میں بجلی ضروریات سے 224میگاواٹ ، 2020 میں 1334میگاواٹ اور 2021میں 4ہزار 694میگاواٹ زیادہ ہوجائے گی ۔

نیپرا کے مطابق آئندہ سال ملک میں بجلی کی عدم دستیابی مسائلہ نہیں بلکہ ٹرانشمیشن سسٹم مسئلہ ہوگا۔ جو کہ انتہائی پرانا اور ناقص ہوچکا ہے۔

نیپرا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال ناقص سسٹم کے باعث لائن لاسز کا حجم تقریبا اٹھارہ فیصد رہا. رواں مالی سال میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو لائن لاسز کی مد میں بیس ارب باہتر کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی ہے، بجلی سیکٹر میں عدم ادائیگیوں کا معاملہ بھی بہت بڑے مسئلے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ ریکوری نہ ہونے باعث ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ترپن ارب روپے کی کمی کاسامنا ہے۔

واضح رہے وزیر اعظم نواز شریف اپنے خطابات میں بارہا کہہ چکے ہیں کہ چھ مہینے میں بجلی کی قلت کا خاتمہ ہوگا اور 2018 بجلی کے بحران کے خاتمے کا سال ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں