جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

بڑی خبر، شرح سود کم ہونے کی وجہ سے قرض کی ادائیگی کا حجم 1500 ارب روپے کم ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ذرائع وزارت خزانہ نے انکشاف کیا ہے کہ شرح سود کم ہونے کی وجہ سے قرض کی ادائیگی کا حجم کم ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، بجٹ کے لیے مشاورتی اجلاس میں آئی ایم ایف کے قرض کی ادائیگی کا حجم تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ بجٹ میں سود کی ادائیگیوں کے لیے 8 ہزار 2 سو ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال 15 سو ارب روپے کم مختص کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شرح سود میں کمی کا فائدہ نظر آنے لگا ہے، شرح سود میں کمی کے باعث آئندہ بجٹ کے لیے قرض کی ادائیگی کا حجم کم ہو گیا ہے، آئندہ بجٹ میں 8200 ارب روپے ملکی و غیر ملکی قرضوں پر سود کے لیے استعمال ہوں گے۔


پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز مار گرائے


شرح سود میں کمی کے باعث آئندہ مالی سال کے لیے سود ادائیگیوں میں 1500 ارب روپے کمی ہوئی، قرضوں پر سود ادائیگیوں کی مد میں آئندہ مالی سال تقریبا 16 فی صد کم اخراجات ہوں گے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق جاری بجٹ 295 روپے فی ڈالر ریٹ اور پالیسی ریٹ 20.5 فی صد کی سطح پر تھا، اور قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے لیے 9 ہزار 7 سو ارب روپے مختص کیے گئے تھے، جب کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ تقریبا 290 ارب روپے فی ڈالر ریٹ پر بنایا جائے گا۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں