بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بھارتی شرانگیزی 1 نوجوان شہید، 4 شہری زخمی، پاک فوج کی جوابی کارروائی، 3 بھارتی فوجی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوان شہید اور 4 شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیپا سیکٹر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی 3 چیک پوسٹیں تباہ کیں اور تین بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج شہری آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتی رہے گی۔

یاد رہے کہ بھارت 2003ء سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوچکی ہے، پاکستان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں خطے میں امن کا حامی ہے لیکن بھارت کی جانب سےایسی کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا جاتا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں