اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ اور سماہنی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ اور سماہنی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ 

پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر اور سماہانی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے بعد پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کی بندوقوں کو خاموش کروائیں۔

یاد رہے بھارت کی جانب سے رواں برس بھی متعدد بار لائن آف کنٹرل کی خلاف ورزی کی گئی ہے، قبل ازیں گزشتہ برس بھارتی فوج نے خود ساختہ اور مضحکہ خیز سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی کیا تھا جو وہ خود اپنی پارلیمنٹ اور عالمی میڈیا کے سامنے سچا ثابت نہیں کر سکے تھے جس پر انہیں کافی سُبکی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفننگ میں واضح کیا تھا کہ بھارت افغانستان اور ایران کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کرتا ہے جس سے پاکستان بخوبی واقف ہے، ہمارے جواب بیرونی جارحیت کا بھرپور طریقے سے جواب دینا چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں