جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ ایل او سی پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا نوٹس لے: ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کی امن ساز سرگرمیوں میں پیش پیش رہا ہے، پاکستان امن دستوں نے عالمی امن کے لیے بہت خدمات سرانجام دیں۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار ملیحہ لودھی نے امن مشن آپریشنز کے نائب سیکرٹری جنرل ژان لا کرا سے الوداعی ملاقات کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ایل او سی پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا نوٹس لے، ایل او سی پر بڑھتی بھارتی اشتعال انگیزی صورت حال مزید خطرناک کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں تعینات مبصر مشن مزید متحرک کرنے کی ضرورت ہے، رواں سال بھارت 2608 مرتبہ ایل اوسی کی خلاف ورزی کرچکا ہے، عالمی برادری معاملے کا نوٹس لے۔

ملیحہ لودھی نے بتایا کہ رواں سال بھارتی فائرنگ سے 44 پاکستانی شہید ہوچکے ہیں، لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے معاملات مزید خطرے کی طرف جاسکتے ہیں۔

ایل او سی پر بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک

یاد رہے کہ 20 اکتوبر کو لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا، جس کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے شاہ کوٹ، نوسیری اور جوڑا سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 9 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک کردیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں