تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا بھر پور جواب

راولپنڈی: بھارت نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے دیوا سیکٹر پر اشتعال انگیزی کی کوشش کی جسے پاک فوج کے مستعدد جوانوں نے بھرپور انداز سے ناکام بنادیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بھارت کی ایل اوسی پراشتعال انگیزی کاسلسلہ جاری ہے مگر پاک فوج کے مستعدد جوان اس کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر پر بھارت نے اشتعال انگیزی شروع کی تو پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی کئی چیک پوسٹیں تباہ کیں اور اُسے بھاری جانی نقصان بھی پہنچایا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 2 شہری شہید، 2 زخمی

ترجمان پاک فوج کے مطابق آزادی کشمیر کے علاقے وادی نیلم،کیرن میں فائرنگ کابڑا تبادلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بے بنیاد خبریں نشر کی۔

یاد رہے کہ تین روز قبل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر لسوا گاؤں پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 2 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والوں میں 14سال کا شہریار اور 29 سال کا نوید شامل ہے جبکہ فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے، پاک فوج نے دو روز قبل بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا تھا جس کے نتیجے میں بھارت کی چوکی تباہ ہوئی اور اُسے بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -