تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایل او سی کی خلاف ورزی‘ بھارتی ہائی کمشنر سے احتجاج

اسلام آباد :دفترِخارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکوطلب کرکے بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ اورسیز فائرکی خلاف ورزی پراحتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق ا ٓج بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کودفترِخارجہ طلب کرکے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ اورسیزفائرمعاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پراحتجاج کیا گیا۔دو شہریوں کی شہادت پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفترِ خارجہ نے احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بھارت جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنا رہا ہے۔


 لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری، خاتون سمیت 2 افراد شہید 


یاد رہے کہ بھارت دوہزارتین سے مسلسل سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوچکی ہے‘ پاکستان اقوامِ متحدہ کی قرارد ادوں کی روشنی میں خطے میں امن کا حامی ہے لیکن بھارت کی جانب سےایسی کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا جاتا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں بھی بھارتی فورسز نے چڑی کوٹ اور ستوال سیکٹر میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت 2 شہری شہید ہوئےتھے۔

اس موقع پر بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا تھا اور انہیں باور کرایاگیا تھا کہ ہماری امن پسندی کو ہماری کمزور ی نہ سمجھا جائے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -