اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ایل اوسی پر بھارتی جارحیت،4 پاکستانی شہید، 6 بھارتی فوجی بھی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 4 شہری شہید ہوگئے جب کہ پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 6 بھارتی فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے کیرالا سیکٹر،بردہ اور جندروٹ میں شہری آبادی پرصبح 8 بجے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں جندروٹ سیکٹر کے الطاف ولد لعل محمد،کیرالہ سیکٹر پر فائرنگ سے نازیہ کوثر زوجہ رشید،بردہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے عتیق اور تصور شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کروادیں اور 6 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا جب کہ کئی بھارتی ٹھکانوں کو بھی نیست و نابود کردیا ۔

مزید پڑھیں:اقوام متحدہ کے مبصرین کی جی ایچ کیو آمد

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 بچوں کی شہادت پر اقوام متحدہ کے مبصرین نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ مبصرین کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور انہیں دستاویزات دی گئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین نے جی ایچ کیو میں فوجی حکام سے ملاقات کی۔ بھارتی فورسز کے ہاتھوں 4 بچوں کی شہادت کی دستاویزات مبصرین کے حوالے کی گئیں اور تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 بچے شہید، متعدد زخمی

واضح رہے کہ دوروز قبل سیزفائرکی خلاف ورزی اورکھوئی رٹہ سیکڑپربھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے چاربچوں کی شہادت پربھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلب کیاگیاتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں