جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

بھارتی فوج کی نکیال سیکٹرپر فائرنگ،خاتون شہید،3افرادزخمی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : مودی سرکارکا جنگی جنون انتہا کو پہنچ گیا۔ ایک جانب دہشت گردوں نے پشاور میں حملہ کیا تو دوسری جانب بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک لڑکی کو شہید اور تین افراد کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی برقرارہے، بھارت کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔

نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھربلا اشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ سے پچیس سالہ خاتون شہید اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کودفترخاجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیااور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔ لیکن بھارت باز نہ آیا اور کچھ ہی دیر میں نکیال سیکٹر میں دوبارہ بلااشتعال فائرنگ کردی۔

بھارتی فوج کی جانب سےگزشتہ روز بھی آزاد کشمیر کے کوٹلی نکیال سیکٹرمیں بلا اشتعال گولہ باری سےتین افراد شہید ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں