راولپنڈی: بھارتی فوج کی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر تعینات دو فوجی جوان شہید ہوگئے، پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کردیے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ بلااشتعال فائرنگ کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
Indian troops initiated CFVs in Khuiratta Sector along #LOC. Pakistan army troops responded befittingly. Reports of heavy losses 2 Indian troops in men & material. During exchange of fire, while fighting valiantly, 2 soldiers, Lance Naik Tariq & Sepoy Zaroof embraced shahadat. pic.twitter.com/v5NqywqnP3
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 9, 2020
ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں لانس نائیک طارق اور سپاہی ضروف شامل ہیں۔
اس سے قبل 26 ستمبر کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے نائیک دلفراز شہید ہوئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی فوج نے ایل اوسی کوٹ کٹیرا سیکٹرپر شدید فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں نائیک دلفراز نے جام شہادت نوش کیا۔