اسلام آباد: ایل او سی پر بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ سے 2شہریوں کی شہادت پر دفترخارجہ نےبھارتی ڈپٹی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے دفتر خارجہ طلب کیا اور گذشتہ روز سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2پاکستانی شہریوں کی شہادت پر احتجاجی مراسلہ دیا۔
مزید پڑھیں:بھارتی فوج کی ایل او سی پرفائرنگ،بچی سمیت 1شہری شہید
یاد رہےکہ گذشتہ روزآئی ایس پی آرنے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایل اوسی پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری محمد لطیف اور ڈیڑھ سالہ بچی ہانیہ ولد احمد جاں بحق جبکہ دیگر 7 افراد زخمی ہوئےتھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 19 اکتوبر کو بھی ہندوستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیرالہ سیکٹر پر ایک دن میں متعدد مرتبہ بلا اشتعال فائرنگ کی تھی،جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 2 خواتین اور دو بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔
اس واقعے کے بعد پاکستان نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے بلااشتعال فائرنگ اور بے گناہ شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا تھا اور انھیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:رواں سال بھارت نے90مرتبہ ایل اوسی کی خلاف ورزی کی،نفیس ذکریا
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہناتھا کہ رواں سال 90 مرتبہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی کی گئی۔