لاہور: بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اوراعزازیے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کوارسال کر دی ہے، سالانہ 15.5 ارب کی رقم جاری کی جائیں گی.
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کا سلسلہ مرحلہ وار جاری کیا جا رہا ہے، منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کوارسال کر دی ہے.
62 ہزار 806 بلدیاتی نمائندوں کو اعزازیہ ملے گا، 15 ارب 48 لاکھ روپے سے زائد کی رقم سالانہ جاری ہوگی.
میئر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو ماہانہ 50ہزار روپے دیے جائیں گے، میئرمیونسپل کارپوریشن کوماہانہ40 ہزار روپے دیے جائیں گے، دونوں کارپوریشنز کے ڈپٹی مئیرز کو 30 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے.
چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کو 40 ہزاراور وائس چیئرمین کو 30 ہزار روپے ملیں گے، چیئرمین میونسل کمیٹی کو30ہزار، وائس چیئرمین کو20ہزارروپےملیں گے، ممبرڈسٹرکٹ کونسل کوفی سیشن 1ہزار، ممبرمیونسپل کمیٹی کو500 روپے ملیں گے، چیئرمین اوروائس چیئرمین یونین کونسل کوفی سیشن 700روپے ملیں گے۔
یہاں پڑھیں:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ، نواز لیگ بازی لے گئی،آزادامیدوار دوسرے نمبر پر
یاد رہے دسمبر 2015 میں ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا۔