تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بلدیاتی الیکشن، پولیس اہلکاروں کی کراچی اور حیدرآباد روانگی روک دی گئی

بلدیاتی الیکشن کے لیے پولیس اہلکاروں کی اندرونِ سندھ سے کراچی اور حیدرآباد روانگی روک دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہو گئے۔

انتخابی عملہ، پولیس افسران اور ضلع انتظامیہ کو پریشانی لاحق ہو گئی اور وہ حتمی ہدایات کے منتظر ہیں۔

کراچی اور حیدرآباد سکیورٹی کیلئے63 ہزار اہلکار درکار ہیں۔ میرپورخاص، سکھر ،لاڑکانہ اورشہید بینظیرآبادسے پولیس اہلکار بلائےگئے ہیں تاہم ان کی روانگی روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج کابینہ اجلاس کے بعد پولیس اہلکاروں کی روانگی سےمتعلق فیصلہ ہوگا۔ صوبائی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہیں۔

Comments

- Advertisement -