جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سندھ میں بلدیاتی انتخابات امتحان کی گھڑی ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو کارکنوں کے لئے امتحان کی گھڑی قرار ددیدیاہے۔

لاڑکانہ میں اضلاع کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں کارکن ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کو نہ بھولیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی قربانیوں نے پارٹی کو زندہ رکھا ہے، پارٹی میں مفاد پرستوں کی نشاندہی پر کارروائی ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی قیادت کا فیصلہ آخری فیصلہ ہوگا ، اگر کسی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی اور کسی بھی منتخب نمائندے کے عزیزوں کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پربلدیاتی انتخابات نہ کرانےکےصرف الزامات ہیں، تمام انتظامات مکمل ہیں اب الیکشن کمیشن کاکام ہےکہ وہ انتخابات کروائے، بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہونگے۔

اجلاس میں کارکنوں نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کے درمیان پیدا ہونے والے فاصلے کا ذمے دار وزراء کوقرار دیا۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 5 ستمبر کو لاہور پہنچیں گے،جو بلاول ہاوس بحریہ ٹاون میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب کے ضلعی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

بلدیاتی انتخابات اور پارٹی تنظیم سازی ملاقاتوں میں اہم موضوعات ہوں گے، امکان ہے کہ چیرمین کے مختلف اضلاع کے دورہ جات کے حوالے سے امکانا ت کا بھی جائزہ لیاجائے گا، پیپلز پارٹی ذرائع کے مطا بق بلاول بھٹو زرداری ایک ہفتہ لاہور میں قیام کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں