منگل, جون 9, 2026
اشتہار

بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں کے پی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم اجلاس ہوا ‏جس میں وزیر اطلاعات پی کامران بنگش اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ‏

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخواکے 17اضلا ع میں بلدیاتی الیکشن 19دسمبر کوہی ہوں گے۔ الیکشن ‏کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کےفیصلےپرعملدرآمد کیلئے کاغذات نامزدگی کاوقت بڑھادیا ہے۔

امیدواراب 10نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جب کہ کاغذات کی جانچ پٹرتال 12سے 14نومبر ‏تک ہوگی، کاغذات منظور یامسترد کیلئےاپیلیں 15سے 17نومبر تک دائر ہوسکیں گی۔

ایپلٹ ٹربیونل امیدواروں کی اپیلوں پرفیصلہ 19نومبر تک دےگا اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 23نومبرتک الاٹ ‏کئے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں