الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے شیڈول کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن اور سینئرافسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع لسبیلہ کے علاو ہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں بلدیاتی الیکشن 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ لسبیلہ میں حلقہ جات بڑھانے سے دوبارہ حلقہ بندی کی جارہی ہے اور حلقہ بندی تکمیل کے بعد ان اضلاع میں الیکشن کا شیڈول دیا جائے گا۔
ای سی بلوچستان میں الیکشن شیڈول کا نوٹیفکیشن ایک دو روز میں جاری کرے گا۔ پنجاب اور سندھ میں الیکشن انعقاد یقینی بنانے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کو کےپی بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کاانعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے صوبائی حکومتوں سے رابطہ کر کےبلدیاتی الیکشن کا شیڈول فوری طور پر جاری کیا جائے۔