چونیاں: پنجاب کی تحصیل چونیاں میں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے باپ کو عدالت نے 3 بار سزائے موت کا حکم سنادیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج فیض الحسن نے چونیاں میں 9 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے باپ کو تین بار سزائے موت اور 25 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔
ذرائع کے مطابق مجرم نے بیٹی کو ویرانے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔
واضح رہے کہ مجرم نے ایک سال قبل نواحی گاؤں میں 9 سالہ بیٹی کو گھر سے باہر لے جاکر زیادتی کی تھی۔
مزید پڑھیں: پروفیسر کے قاتل کو سزائے موت مل گئی
یاد رہے کہ 17 جنوری کو بہاولپور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالج کے پروفیسر کے قاتل خطیب حسین کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔
مجرم کو قتل کے لیے اکسانے والے دوسرے ملزم ظفر حسین کو بھی سزا سنائی گئی تھی، مجرم ظفر حسین کو 7 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی تھی۔
مرکزی مجرم نے مارچ 2019 میں کالج میں دوران کلاس اپنے پروفیسر کو قتل کیا تھا، پروفیسر خالد حمید صادق ایجرٹن کالج کے پروفیسر تھے۔