پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

اسلام آباد میں بلدیاتی حلقہ بندیاں؛ نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کےنئےشیڈول کا نوٹیفکیشن ‏جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی حلقہ بندیوں پر کام 7 جنوری تک جاری رہے گا جس کے بعد ‏حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 8 جنوری کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کیخلاف اعتراضات 9 سے 23 جنوری تک دائر ہوں گے ‏جس کے بعد حتمی اشاعت 16 فروری کو ہوگی۔

- Advertisement -

حلقہ بندیوں کےفوراً بعد الیکشن کمیشن لوکل گورنمنٹ الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ موخر کرنے کا فیصلہ ‏کیا ہے۔

یہ پیش رفت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ‏میں ہوئی جس میں ای سی پی کی جانب سے سندھ کے تمام اضلاع، شہری اور مقامی علاقوں کی ‏حدود تقسیم کرنے پر پابندی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں