پیر, اکتوبر 21, 2024
اشتہار

بلدیاتی حکومتوں کو فعال کرنا ہوگا یا پھر نئے صوبے بنانا ہونگے، فیصل سبزواری

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹر فیصل سبزواری نے سینیٹ اجلاس میں کہا ہے کہ دونوں میں سے ایک چیز کرنا پڑیں گی، فعال بلدیاتی حکومتیں ہوں یا پھر نئے صوبے بنانا ہونگے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ بدقسمتی سے بلدیاتی حکومتوں کا جو قانون ہے وہ اختیار نہیں دیے جاتے، پاکستان مسلم لیگ ن کا شکریہ ادا کرتا ہوں وزیرقانون نے بجا فرمایا ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ وزیرقانون نے کہا اسپیشل کمیٹی کام کرتی رہے گی اور بلدیاتی اختیار کا معاملہ 27ویں آئینی ترمیم میں لایا جائےگا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ آئینی ترمیم میں تمام جماعتوں کی طرح ایم کیو ایم نے بھی اپنا حصہ ڈالا، کسی بھی صوبے میں بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات نہیں دیے گئے۔

ایم کیو ایم کے سینیٹر نے کہا کہ ہم سے پوچھا جاتا ہے ترمیم میں عوام کی بہتری کیا ہے، عدالتوں سے جلد انصاف ملنا شروع ہو تو یہ عوام کی بہتری ہے، عوام کی بہتری اسی چیز میں ہے کہ عام لوگوں کو انصاف ملے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ جوڈیشری عام لوگوں کے مسائل دیکھے گی تو یہ بہتری ہے، آئینی ترامیم اسی لیے ہیں کہ عدلیہ اور انصاف کا نظام مزید بہتر ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں