منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

کراچی بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے تمام یوسیز کے نتائج کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: الیکشن کمیشن نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کےمکمل نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے  235 یوسیز کے نتائج جاری کردئیے گئے ہیں، مکمل نتائج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیے ہیں۔

نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 93 نشستوں کے ساتھ شہر قائد کا میدان بھی مارلیا ہے، جماعت اسلامی 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان تحریک انصاف 40 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ (ن) 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوتھے نمبر پر رہی، جے یو آئی (ف) 3، تحریک لبیک پاکستان 2 اور آذاد امیدواروں نے 3 یوسیز میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کو میئرشپ دینی ہے یا نہیں؟ سعیدغنی نے کیا کہا؟

الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کی 246 میں سے 235 یونین کمیٹیز میں انتخابات ہوئے ، 11 نشستوں پر امیداروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی کیے گئے ۔

ادھر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جیتی گئیں نشستیں زبردستی پیپلز پارٹی کو دی گئیں، ہمارے پاس تمام پولنگ اسٹیشن کے نتائج موجود ہے جلد ہی انہیں عدالت میں چیلنج کرینگے۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے بھی انتخابی نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی نشستوں پرہم جیتےہوئےہیں لیکن کامیابی پی پی کو دی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی نے بھی انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں ہمارے نمائندہ بہت کم مارجن سے ہارے وہاں ہم ری کاؤنٹنگ کی درخواست دائر کرینگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں