اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی : ڈیفنس میں بلیک کرولا میں سوار تالا توڑ گروپ خوف کی علامت بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈیفنس میں ایک ماہ میں ایک ہی دکان پر دوسری ڈکیتی کی واردات ہوئی اور ملزمان مبینہ طورپر70 لاکھ سے زائد کا سامان اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بلیک کرولا میں سوار تالا توڑ گروپ خوف کی علامت بن گیا ، ایک ماہ میں ایک ہی دکان پر دوسری ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جس میں ملزمان مبینہ طورپر70 لاکھ سے زائد کا سامان اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈیزائنر شاپ پرپہلی واردات 8 محرم اور دوسری گزشتہ روز ہوئی ، پہلی واردات میں22 لاکھ اور دوسری میں50لاکھ کی نقب زنی ہوئی۔

فوٹیج میں ایک ملزم کوکٹرسے دکان کےکنڈے کاٹتے دیکھاجاسکتاہے ، ملزم کے دیگر 2 ساتھی بھی شٹر اوپر ہوتے ہی دکان میں داخل ہوگئے اور دکان میں موجود مہنگے کپڑوں پر ہاتھ صاف کیے جبکہ ایک ملزم نےواردات کےدوران سی سی ٹی وی کیمرہ بندکردیا ۔

اسی کار میں ملزمان نےایک ماہ قبل موبائل شاپ پر بھی واردات کی تھی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 4 گذری پی آئی اے کے کپتان کے گھر میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تھا ، جس میں ملزمان 10 تولے سونا،3 قیمتی گھڑیاں اورغیرملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں