جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

لاک ڈاؤن : سندھ کے شہروں کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے شہروں کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، بسیں اور آن لائن سروس پر بھی پابندی ہوگی۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اندرون سندھ چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی گئی ہے لہٰذا ڈیوٹی پر موجود عملہ اس پابندی پر عمل درآمد کروائے۔

انہوں نے کہا کہ بسیں اور آن لائن سروس پر بھی پابندی ہوگی اگر کوئی شہری بیمار ہے یا ضروری کام ہے تو ٹیکسی یا رکشہ استعمال کرسکتا ہے، تمام ریجنل سیکریٹریز کو ہدایت دی کہ ڈیوٹی پر موجود رہیں اور رپورٹ دیں.

انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلوں میں شہری ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں، شہری گھروں سے نہ نکلیں،انشاءاللہ بہت جلد کوروناوائرس کیخلاف جنگ جیتیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک 300گاڑیوں کےچالان،50کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے گئے، اس کے علاوہ بیس گاڑیاں تھانوں میں بند کرکے15 ٹرانسپورٹرز مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر گزشتہ رات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے اس حوالے ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بلاضرورت گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اگر کوئی شخص بیمار ہے تو اسے اسپتال لے جایا جاسکے گا تاہم اسپتال جانے کیلئے گاڑی میں تین لوگوں سے زائد کی اجازت نہیں، ہوگی، اس کے علاوہ تمام سروسز، فون، یوٹیلیٹی، ٹی وی کیبل، فون، موبائل سروسز بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ملک بھر میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 803 ہو
گئی ہے۔

مزید پڑھیں : سندھ میں 15 روز کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان، وزیراعلیٰ نے ہدایات جاری کردیں

پاکستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پیر تک کرونا وائرس کے مزید تین مریض چل بسے
جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چھ ہو گئی ہے، اور اب تک اس وائرس کے چھ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں