تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اگلے 15 دن لاک ڈاؤن مزید سخت ہوگا، عوام گھروں میں ہی تراویح ادا کریں، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگلے پندرہ روز لاک ڈاؤن مزید سخت ہوگا، عوام گھروں میں ہی تراویح ادا کریں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس میں اپنے خدشات سے آگاہ کردیا جبکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی اُن ہی خدشات کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کرونا کی صورت حال کے پیش نظر مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، عوام سے تعاون کی اپیل ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر عمل کریں، اگر بڑے اجتماعات سے گریز نہ کیا گیا تو وبا تیزی سے پھیلے گی کیونکہ اگلے پندرہ روز بہت زیادہ اہم ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ قواعد و ضوابط (ایس او پی) کی خلاف ورزی کرنے والے شاپنگ سینٹرز کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ علما کرام سے میری درخواست ہے  حکومت سے مکمل تعاون کریں، ہمارے اسپتال  بھرگئے ہیں لہذا کسی بھی قسم کی خطرہ مول نہیں چاہتے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک میں تراویح، نماز جمعہ کے اجتماعات: حکومت اور علماء کرام کے درمیان 20 نکاتی لائحہ عمل پر اتفاق

یہ بھی پڑھیں:مفتی منیب کا علماء و آئمہ مساجد کے نام اہم پیغام

یاد رہے کہ علمائے کرام نے رمضان المبارک کے دوران باجماعت نماز ادائیگی اور تراویح کے حوالے سے بیس نکات پر اتفاق کیا ہے، جس کی تمام مساجد انتظامیہ کو پابندی کرنا ضروری ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے نامور مفیتان کرام مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران نماز کی ادائیگی گھر پر ہی کریں گے، ایس او پی کے مطابق پچاس سال سے زائد عمر کے لوگ مساجد نہ آئیں اور نمازوں کو مختصر رکھا جائے۔

Comments

- Advertisement -