اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آزاد کشمیر میں 15 روز کیلیے لاک ڈاؤن نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث آزاد کشمیر میں آج رات سے اگلے 15 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ ہو جائے گا۔

کورونا کی دوسری لہر میں اچانک کیسز میں اضافے کے بعد آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں حفاظتی تدابیر کے تحت پابندیاں سخت کی جارہی ہیں۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کرکے ہاٹ اسپارٹ کو سیل کیا جارہا ہے۔

آزاد کشمیر حکومت نے بھی کورونا پر قابو پانے کے لیے لاک آئندہ 15 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لاک ڈاؤن کا نفاذ آج رات 12 بجے سے شروع ہو جائے گا۔

آزادکشمیرحکومت نےتمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دیں اور پولیس کو لاک ڈاؤن پر مکمل عملدآرمد کرانے کے لیے سختی سے احکامات جاری کیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں