اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کیلیے وزیراعظم عمران خان کل کھانے کی فراہمی کے لیے روڈ میپ کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے بہت لوگ بیروزگارہوئے، وزیراعظم عمران خان کل کھانے کی فراہمی کے لیے روڈ میپ کا اعلان کریں گے، احساس پروگرام میں مزید پانچ لاکھ خاندانوں کا اضافہ ہوگا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جن صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں وہاں بھی کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس دے رہے ہیں، گلگت، آزادکشمیراوراسلام آباد کے ڈاکٹروں کوبھی ضروری سامان پہنچادیا۔۔
اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ راشن غریب افراد کےگھرپہنچانےکیلئےوزیراعظم نےنوجوانوں کاانتخاب کیا ، مخیر حضرات کی خدمات کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، اقدام جذبوں اور وسائل کاحسین امتزاج ہوگا،فردوس عاشق اعوان
اشیائے ضروریہ و راشن غریب اور مستحق افراد کے گھر پہنچانے کیلئے جہاں عمران خان نے نوجوانوں کا انتخاب کیا وہیں مخیر حضرات کی خدمات کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ جذبوں اور وسائل کا حسین امتزاج ہوگا۔2/1#StaySafeStayHome pic.twitter.com/pkEQwrIIXJ
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 30, 2020
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک میں تبدیلی کا ہراول دستہ بنے تو مخیر حضرات نے دل کھول دیا۔
نوجوان ملک میں تبدیلی کا ہراول دستہ بنے تو مخیر حضرات نے ہمیشہ عوام کی فلاح کیلئے اپنا دل کھول کر رکھ دیا۔2/2#StaySafeStayHome
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 30, 2020
انھوں نے مزید کہا کور کمیٹی اجلاس میں ایک ایپ متعارف کرانےکافیصلہ ہوا ، ایپ میں مخیرحضرات اورخیراتی ادارے رجسٹر ہوں گے۔
کور کمیٹی اجلاس میں ایک ایپ متعارف کرانےکافیصلہ ہوا جہاں مخیر حضرات اور چیرٹی ادارے رجسٹر ہوں گے۔تاکہ عوامی فلاحی کاوشوں کو ہم آہنگ کر کے نچلے طبقے تک راشن اور اشیاء خوردونوش کی تقسیم بروقت اور منصفانہ انداز سے پہنچائی جاسکے۔#COVID2019 #StaySafeStayHome #PMIK pic.twitter.com/yqGfYJ341I
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 30, 2020