کراچی : سندھ حکومت نے تاجر برادری کیلئے 14 اپریل سےلاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے ، خاص ایس او پیز پر تجارتی اور کاروباری مراکز کھولے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کاروباری، تاجر برادری کیلئے 14 اپریل سےلاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ہے ،کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کاروبار،تجارتی مراکزکھولنے کیلئےایس او پیز تیار کررہے ہیں۔
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ 15 اپریل سے خاص ایس او پیز پرتجارتی،کاروباری مراکزکھولے جائیں گے اور ایس او پیزحتمی شکل کیلئے وزیراعلی سندھ کو بھیجے جائیں گے۔
یاد رہے تاجروں نے 15 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا حکومت 15 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن کا دورانیہ مزید نہ بڑھائے، اگر حکومت نے ہمیں روکا تو ہم وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔
اس سے قبل صوبائی وزیرسعیدغنی نے کہا تھا کہ سندھ میں چودہ اپریل کےبعدبھی جزوی لاک ڈاؤن برقراررہے گا اور شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ آنیوالےدنوں میں مزید مشکلات اورسختیاں پیش آسکتی ہیں۔
خیال رہے سندھ میں کوروناکے92کیس ظاہر ہوئے ،اس وقت سندھ میں کورونا کیس کی تعداد1128 ہے اور 349 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ، جو متاثرہ افراد کا31 فیصد ہے۔
سندھ میں 24 گھنٹےمیں ایک موت ہوئی ، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہوگئی ،کورونا کے سبب مرنےوالوں کی شرح 1.8 فیصدہے۔