جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

نیٹ فلکس کی مقبول سیریز کا آخری سیزن، ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی ایک اور سیریز لاک اینڈ کی کا تیسرا اور آخری سیزن جلد ریلیز کیا جانے والا ہے، آخری سیزن کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

لاک اینڈ کی نامی سیریز کے مداحوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ اس کا تیسرا اور آخری سیزن 10 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والا ہے۔

نیٹ فلکس نے جمعرات کو لاک اینڈ کی کے سیزن 3 کا آخری ٹریلر یوٹیوب پر جاری کیا ہے، ںیٹ فلکس کے مطابق لاک اینڈ کی کا یہ سیزن اس سیریز کا آخری سیزن ہوگا۔

- Advertisement -

سنہ 2020 میں ریلیز ہونے والے اس ہارر افسانوی نوعیت کی سیریز کی کہانی 3 ایسے بہن بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باپ کی موت کے بعد جادوئی چابیوں کی مدد سے مختلف راز کھولتے ہیں۔

سیریز کے بارے میں یوٹیوب پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

کیمسن نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ یہ شو واپس آرہا ہے لیکن دکھ ہے کہ یہ اس کا آخری سیزن ہے، تاہم مجھے لگتا ہے کہ یہ شو اچھا چلا ہے کیونکہ اس کا پہلا اور دوسرا سیزن بہت اچھا تھا۔

جیکوپو نامی ایک صارف نے لکھا کہ نئے سیزن کے لیے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے، لیکن دکھ بھی کیونکہ یہ آخری بار آرہا ہے، انہوں نے کافی اچھا کام کیا ہے، یہ اس وقت میرا پسندیدہ شو ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ میرا نیٹ فلکس کا سفر اسی شو سے شروع ہوا تھا، میں ایک اطمینان دہ اختتام کے لیے پرامید ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں