جمعرات, جولائی 25, 2024
اشتہار

کیوی فاسٹ بولر نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم کردی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 39ویں میچ میں پاپوانیوگنی کے خلاف میچ میں کیوی ٹیم کے فاسٹ بولر لوکی فرگیوسن نے چاروں اوور میڈن کرواکر ٹی 20 کرکٹ میں ریکارڈ بنا ڈالا۔

- Advertisement -

لوکی فرگوسن نے چار اوورز میں کوئی رن نہیں دیا اور تین کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس سے قبل 2021 کوالیفائر میں کینیڈا کے سعد بن ظفر نے پاناما کے خلاف چار اوور میں کوئی رن نہیں دیا تھا اور 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

سری لنکا کے نوون کلاسیکرا نے 2014 میں دو اوور میڈن کرتے ہوئے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ کینیڈا کے ہی جنید صدیق نے 2 اوور میڈن کیے اور ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی ہے اور میگا ایونٹ میں سپر ایٹ کی لائن بھی مکمل ہوچکی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، امریکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں