اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

لودھراں میں ٹریفک حادثہ،1طالبعلم جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لودھراں: صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر طالب علم جاں بحق اور ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق لودھراں کے تھانہ دھنوٹ کی حدود میں اسکول جاتے ہوئے پانچویں جماعت کےطالب علم خضر کو تیز رفتار ٹرالی نے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک طالب زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے فوراََبعد ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم گرفتاری کےلیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کےعلاقےرحیم یارخان میں سہجہ کے قریب دو مسافر بسیں آپس میں ٹکراگئی تھیں جس کے نتیجے میں29افراد جاں بحق اور72 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: رحیم یارخان: دوبسوں میں تصادم،29افرادجاں بحق

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نےحادثے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے زخمیوں کوبہترین طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں