تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

لٹھے دی چادراُتے سلیٹی رنگ ماہیا

لوک ورثہ میوزیم اسلام آبادکا ایک خوبصورت تفریحی اور ثقافتی مرکزہے جوکہ شکرپڑیاں کی سیرگاہ کے پاس واقع ہے۔ لوک ورثہ کی مقبولیت کی بڑی وجہ ملک بھر کے تمام صوبوں کی دلکشی اور ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کے لئے باقاعدگی کے ساتھ نمائش کا اہتمام کرنا ہے۔

لوک ورثہ جہاں لوک فنکاروں کو اپنا ثقافتی رنگ اجاگر کرنے کا موقع دیتا ہے وہیں بھولے بسرے فنکاروں، کی یاد تازہ کرنے کے ساتھ ساتھ دم توڑتی روایات  کو بھی نوجوان نسل میں متعارف کروانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

D3

گزشتہ ہفتے بھی لوک ورثہ اسلام آباد نے ایک ایسی روایتی تقریب کا اہتمام کیا جوکہ آج کے دور کی شادی بیاہ کی تقریبات کا حصہ نہیں رہیں۔جی ہاں! ڈھولک گیت کی تقریب۔پہلے وقتوں میں ڈھولک گیت کی محافل کئی کئی روز تک سجائی جاتیں تھیں،جن میں رشتے داروں سمیت اہلِ محلہ بھی شرکت کرتے تھے۔

ایسے ہی حسین ماضی کی خوشبو بکھیرنے کے لئے لوک ورثہ کی جانب سے جڑواں شہروں کے سات اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے مابین ڈھولک گیت کے عنوان سے شادی بیاہ کے مہندی سنگیت پرمبنی مقابلہ کروایا گیا۔

D1

اسکول کی بچیوں نے مہندی گیت کی مناسبت سے ملبوسات زیب تن کئے اورلوک ورثہ کے آڈیٹوریم کو کسی ڈھولک گیت کی سجی محفل میں تبدیل کردیا۔جہاں رشتوں کے حصار میں دلہن کو لایا جاتا اوردوستوں سکھیوں کے والہانہ انداز میں گیت اور ڈھولک کی مدھر سروں کا راج ہر کونے سنائی دینے لگتا۔

D5

D10

کسی نے ’’باجرے دا سٹہ اسی تلی تے مروڑیا‘‘ سنایا تو کسی نے ’’لٹھے دی چادر‘‘گا کر محفل میں کئی رنگ بھردیئے، کسی نے ’’ہری ہری مہندی کے نیچے سرخ گلاب‘‘، ’’میری چنی تے لگ گئے تارے‘‘ کو شامل کرکے حاضرین محفل کو مسرور کیا تو کسی نے ’’مہندی نی مہندی اج مل کے لاون آئیاں نی‘‘ اور’’چٹے چن دی چانڑی‘‘ کے سروں کو ہرسو بکھیردیاجس نے محفل میں شریک بزرگوں کو ان کی شادی بیاہ کے لمحات ایک بارپھر یاد دلادیے۔

D2

ڈھولک گیت کی سجی اس محفل میں اسکول کی بچیوں کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد نے بھی مقابلے میں بڑھ چڑ کر حصہ لیا اورایسے گیت گائے کہ حاضرین محفل جھوم اٹھے، خصوصی افراد نے ڈھولک گیت کی محفل کو چار چاند لگاتے ہوئے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اسلام آباد اسکول کی طالبات نے اول پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پرلوک ورثہ کی ڈائریکڑ جنرل ڈاکٹرفوزیہ نے ڈھولک گیت کے تاریخی ورثہ کی اہمیت اور مشہور گیتوں کی تشہیرکا پیغام دیتے ہوئے ڈھولگ گیت پرمبنی سی ڈی متعارف کرانے کی نوید بھی سنائی۔

D6

Comments

- Advertisement -