اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

لندن میں چاقو زنی واردات میں‌ ملوث کم عمر ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ کے علاقے فیئربریج میں نوجوان کو تشدد کے بعد چاقو کے متعدد وار سے زخمی کرنے اور اقدام قتل کے جرم میں پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں گذشتہ روز چاقو زنی کا شکار ہونے والے نوجوان کو قتل کرنے کی کوشش اور چاقو کے متعدد وار کرنے کے جرم میٹروپولیٹن پولیس نے 14 سالہ اور 15 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ 14 سالہ لڑکے پر لندن کے علاقے فیئر بریج میں چاقو کے متعدد وار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے جانے والے نوجوان سے متعلق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے دونوں ملزمان کو پیر کے روز لندن کے شمال سے گرفتار کیا تھا، اس سے قبل اہلکاروں نے 11 سالہ بچے کو بھی اقدام قتل کے شبے میں گرفتار کیا تھا تاہم کچھ دیر بعد اسے چھوڑ دیا تھا۔

خیال رہے کہ 11 جون کو بھی لندن میں تین مختلف واقعات میں چاقو کے وار سے تین شہری زخمی ہوئے تھے، جس میں ایک شخص کی حالت تشویشناک تھی، پولیس نے ایک شخص کو حراست میں بھی لیا تھا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں چاقو زنی کی وارداتوں میں رواں سال اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور متعدد افراد اپنی جان سےجا چکے ہیں، جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن کو بندوقوں کے حملوں نے نہیں بلکہ چاقو کے حملوں نے وار زون میں تبدیل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں 50 سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں