لندن: سابق نااہل وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق نااہل وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ علاج کروانے کے لیے لندن پہنچیں، ڈاکٹرز کی ہدایت پر بیگم کلثوم نوازکا ایک ہفتے قبل آپریشن کیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ نے طبیعت میں بہتری ہونے کے بعد طبی بیگم کلثوم نواز کو گھر جانے کی اجازت دی تاہم تین روز قبل اُن کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوئی اور انہیں پھر اسپتال لایا گیا۔
طبی ماہرین نے مریضہ کی طبیعت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ایک روز انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا اور پھر طبیعت بہتر ہونے پر بیگم کلثوم نواز کو وارڈ منتقل کیا گیا، طبیعت میں مسلسل بہتری کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے بیگم کلثوم نواز کو ایک بار پھر گھر جانے کی اجازت دے دی۔
بعد ازاں مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ ’الحمداللہ والدہ کی طبیعت بہتر ہے اور اب وہ گھر منتقل ہوچکی ہیں‘۔
Shukar Alhamdolillah Ami is better, discharged from the hospital & back home. Her further treatment including chemotherapy starts next week.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 29, 2017
پڑھیں: بیگم کلثوم نواز کی تیسری سرجری
تین روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے والدہ کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی، والدہ کی عیادت کے لیے بہن کے ہمراہ اسپتال آنے والے حسین نواز نے گزشتہ روز اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ والدہ کی طبیعت بہتر ہے اور انہوں نے چہل قدمی شروع کردی ہے۔
نوازشریف کی لندن واپسی پر حسین نواز کا کہنا تھا کہ ’میاں صاحب کا لندن واپسی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے، جب تک والدہ کی طبیعت خراب ہے اسپتال آنا جانا رہے گا‘۔