اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

لندن برج واقعے کے سبب ڈاکٹرز سے طے شدہ وقت منسوخ کرنا پڑا: شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ لندن برج واقعے کے سبب نواز شریف کے لیے ڈاکٹرز سے طے شدہ وقت منسوخ کرنا پڑا تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹرز سے طے شدہ وقت منسوخ کرنا پڑ گیا تھا، ڈاکٹرز آج (پیر کے دن) نواز شریف کا معائنہ کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج پلیٹ لیٹس اور بون میرو ٹیسٹ کی رپورٹ ملنے کا بھی امکان ہے، نواز شریف کا معائنہ گائز اسپتال میں ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے واضح کیا تھا کہ نواز شریف کی صحت راتوں رات ٹھیک نہیں ہو سکتی، بحالی کے عمل میں مزید چند ماہ لگ سکتے ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا نواز شریف کا علاج وہیں سے شروع کیا گیا ہے جہاں سے پاکستان میں چھوڑا گیا تھا، کنسلٹنٹس کی پوری ٹیم علاج کی نگرانی کر رہی ہے۔

نواز شریف کی پلیٹ لیٹس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عدنان نے جواب دیا تھا کہ بہت سی معلومات پرائیویٹ ہیں جو نہیں بتائی جا سکتیں۔ آنے والے دنوں میں ڈاکٹرز کے ساتھ متعدد اپائنٹمنٹس طے ہیں، نواز شریف کو اسٹیرائیڈز کے سائیڈ ایفیکٹس بہت زیادہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں