لندن : برطانیہ میں کورونا کی خطرناک صورتحال کے باوجود برطانوی حکومت نے عوام پر کھلے مقامات میں جانے کی پابندی ختم کردی، تاہم شہریوں تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں گھروں پر رہنے کے احکامات ختم اور کھلے مقامات پر کھیلوں کی اجازت دے دی گئی۔
یورپ میں کورونا کیسز بڑھنے پر وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے عوام کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چند روز قبل وزیراعظم نے پابندیوں میں نرمی کا اشارہ دیا تھا اور ساتھ ہی شہریوں سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کے ختم ہونے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی جاسکتی۔
علاوہ ازیں برطانیہ کے شاہی خاندان کی بڑی بہو اور ڈچس آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران لی گئی تصاویر پر مبنی ایک کتاب متعارف کرادی ہے۔